28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:19
امریکا: میامی میں13فٹ لمبے اژدھا کوسوئمنگ پول سے پکڑلیا گیا
جنگ نیوز -
میامی…این جی ٹی…امریکی شہر میامی میں ایک 13فٹ لمباخطر ناک اژدھا رہائشی گھر کے سوئمنگ پول میں پایا گیا جسے ریسکیو ٹیم نے بغیر کسی جانی نقصان کے پول سے نکال کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ اژدھا کی سوئمنگ پول میں مو جودگی کے بعد گھر کے مالکان نے ریسکیو ٹیم کو آگاہ کیا جنھوں نے مو قع پر پہنچ کر، اِس برمیزنسل کے اژدھے کو بمشکل قابو کیااور پنجرے میں قید کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔اس اژدھا نے کسی کو کوئی جانی نقصان تو نہیں پہنچایا لیکن اس کی اچانک اس طرح رہائشی علاقے میں مو جودگی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔