تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33

فلم"اِک میں اور اِک تو"کے ٹائٹل سونگ "آنٹی جی" کی وڈیوریلیز

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ فلمساز و ہدایتکارکرن جوہر کی نئی فلم"اِک میں اور اِک تو"کے ٹائٹل سونگ اور نئے گانے "آنٹی جی"کی وڈیو ریلیز کردی گئی۔"ایک میں اور ایک تو "نامی اس رومینٹک کامیڈی فلم میں عمران خان اور کرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کی آئن لائن وڈیو چینل پرر یلیز کیے گئے اس ٹائٹل سونگ کے بول فلم کے نام پر"اِک میں ہوں اور اِک تو"ہیں جس میں عمران اور کرینہ کوامریکی شہر لاس ویگاس کی سڑکوں پر تفریح کرتے دکھایا گیا ہے۔ آنٹی جی نامی گانے میں عمران خان کو گانا گاتے اور کرینہ کے ساتھ امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک کلب میں ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ ان دونوں گانوں کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے۔واضح رہے کہ شکن باترا کی ہدایتکاری میں بننے والی کرن جوہر کی یہ فلم "ایک میں اور ایک تو" اگلے سال10فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.