28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
جے یو آئی (ف) کا کراچی میں 27جنوری کو ملین مارچ کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد… جمیعت علماء اسلام فے نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اسٹریٹ پاور دکھانے کیلئے کراچی میں 27 جنوری کو ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ جے یو آئی(ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں کہاکہ 27 جنوری کو انکی جماعت دکھادے گی کہ اسٹریٹ پاور کس کے پاس ہے اور اسے کسی سونامی سے خطرہ نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی بحالی میں حوصلہ افزا صورت حال نہیں ہے، مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں جماعت اسلامی رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جماعت اسلامی والے تحریک انصاف سے ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں جو کہ مشکل ہے کیونکہ انتخابی حلقوں میں جماعت اسلامی کے دو سے اڑھائی ہزار ووٹر ہیں، موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت 4 برس صرف عیاشی پر توجہ دیتی رہی ہے۔