28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
کراچی:گلستان جوہر کی جھونپڑیوں میںآ تشزدگی،ایک بچی جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ایک بچی جھلس کے جاں بحق ہو گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں خالی پلاٹ میں قائم جھگیوں میں آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث ایک سالہ بچی آسیہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا آتشزدگی کے باعث درجنوں جھو نپڑیوں میں رہائش پذیر افراد کو سردیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔