تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:45

مصر میں دینی جماعتوں کی کامیابی حق کی فتح ہے ،اسداللہ بھٹو

جنگ نیوز -


کراچی… جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے مصر میں آمریت کے سیاہ دور کے بعد پہلے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اسلامی تحریکوں کی 90فیصد کامیابی کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں امت مسلمہ کے اندر بیداری کی ایک لہر ہے کیونکہ کرپٹ قیادت ،فرسودہ نظام اور غیروں کی غلامانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے والے حکمرانوں نے اپنے عوام کو مہنگائی ،کرپشن اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔اس لئے وہ فرسودہ نظام سے نجات اور اسلام کے عادلانہ نظام میں ہی اپنے تمام مسائل کا حل سمجھتے ہیں ۔تیونس ،ترکی،الجزائر،مراکش اور مصر میں اسلامی جماعتوں کی بھرپور کامیابی دینی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام بھی گذشتہ 65سالوں سے مسلط کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں ،یہاں کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ماضی،حال اور مشرف کے ٹولے کو عوام آزماچکے ہیں ،اس لئے اب عوام کھوکھلے دعوے یا چہرے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں جس میں ان کو امن ،انصاف اور سکون مل سکے ۔وہ صرف اور صرف انہیں” مدنی ریاست“ کے قیام میں ہی مل سکتا ہے اسی کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.