تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

سکھر میں تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگا، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سکھرمیں ایم کیو ایم کا تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیو ایم سکھر اور جیکب آبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سکھر کی زونل کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کوبتایاکہ جلسہ کے انعقادکے اعلان پر سکھر کے تمام یونٹوں اورقصبوں میں کارکنوں اورعوام میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ سکھرکاجلسہ ایساعظیم الشان ہوگاکہ سندھ سمیت پاکستان اور دنیا بھر کے عوام دیکھیں گے کہ ایم کیوایم کا سکھرمیں جلسہ تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ الطاف حسین نے سکھر اور اس کے اردگرد کے شہروں اور قصبوں کے سندھی اور اردو بولنے والے عوام، نوجوانوں، بزرگوں، ماوٴں بہنوں اور طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ عام کوتاریخی بناکر ثابت کردیں کہ سندھ متحدہے، ہم سب ایک ہیں اورہمیں آپس میں لڑانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے سندھ میں رہنے والے پنجابی، پختون، ہزارے وال، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی اورقبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سکھراوراس کے اردگرد کے علاقوں میں جہاں جہاں بھی رہتے ہوں وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام کے خاتمے اورغریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے اپنے بھرپور اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے جلسہ عام کوکامیاب بنائیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں آباد ہندوٴوں، عیسائیوں، سکھوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی بین المذاہب اتحادکا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جلسہ میں شرکت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.