تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:23

لاہور :پھاٹک پر ٹرین اور ٹرک میں تصادم، ٹرین ڈرائیور ہلاک ،4 زخمی

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں صبح دھند کے باعث رانا ٹاوٴن پھاٹک پر ٹرین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 106 ڈاوٴن راولپنڈی ایکسپریس جب رانا ٹاوٴن پھاٹک پر پہنچی تو ایک تیز رفتار ٹرک پھاٹک کراس کرنے کی کوشش میں ٹرین سے ٹکرا گیا ،حادثے میں ٹرک ڈرئیور زخمی ہو کر بھاگ گیا جبکہ ٹرین ڈرائیور فیروز خان ہلاک اور اس کے ساتھی مجید الرحمن اور اسسٹنٹ ڈرئیور وحید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.