28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:45
لاہور:اندرون شہرکے مکینوں کی لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں اندورن شہر کے مکینوں نے بجلی کی بار بار بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اندورن شہر کے علاقوں بھاٹی ، لوہاری اور دیگر علاقوں کے رہائشی احتجاج کرتے ہوئے سرکلر روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر دو گھنٹے تک سڑک بلاک رکھی،مظاہرین نے حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی، انہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لیسکو اور حکومت کے خلاف کلمات لکھے تھے ۔