تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:56

یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزارت پٹرولیم نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں اضافہ تجویز دے دی ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار میں سی این جی 38.63 فیصد جب کہ سندھ اور پنجاب میں 27.79 فیصد مہنگی ہو جائے گی۔وزارت پٹرولیم کی طرف سے اوگرا کو بجھوائی گئی دستاویزات کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے 13.98 فیصد گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت 16.95 فیصد ، واپڈا اور کے ای ایس سی کے لیے 13.98 فیصد ، نجی بجلی گھروں کے لیے 34.57 فیصد گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ے ، سیمنٹ کی صنعت کے لیے 13.98 فیصد، فرٹیلائزر پرانے پلانٹوں کے لیے 207.10 فیصد جب کہ نئے فرٹیلائزر پلانٹوں کے لیے 1.81 فیصد گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس ڈویلیمنٹ چارجز ٹیکس شامل نہیں کیا گیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.