تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:45

کراچی:سرکاری گاڑی میں ڈکیتیاں کرنے والے8ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں پولیس نے منی ایکسچینج میں لوٹ مار کرنے والے آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیاہے اور ان کے قبضے سے سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔فیریئرتھانے کی حدودمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتار کیا۔ملزمان مبینہ طور پر تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں منی ایکسچینج میں19ہزارڈالرکی ڈکیتی میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گاڑی تحویل میں لی گئی ہے جس پرسبز رنگ کی سرکاری نمبرپلیٹ لگی ہوئی ہے۔ملزمان سے رینجرز کی وردیاں،6ٹی ٹی پستولیں،ایک کلاشن کوف اور 3سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پرڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ دیگرملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.