28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:32
ملک بھر میں سردی بڑھ گئی ، لاہور کا درجہ حرارت منفی
اے آر وائی - صوبائی دارلحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ۔
لاہور میں گزشتہ تین روز سے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
چیف میٹرالوجسٹ کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک موسم میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ موسم خشک اور سرد ہی رہے گا۔ جبکہ میدانی علاقوں میں خاص طور پرکھیتوں اور گرد و نواح میں ہلکی دھند بھی چھائے رہنے کا امکان ہے۔