تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

بھارت:کرپشن کیخلاف کمزور بل،انا ہزارے کاحکومت مخالف مہم چلانے کااعلان

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سیاسی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔انا ہزارے نے پارلیمنٹ میں کمزور لوک پال بل پیش کئے جانے کیخلاف ممبئی میں منگل کو تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی، تاہم طبیعت کی خرابی کے سبب انہوں نے آج اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا ہزارے نے تیس دسمبر سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک اور ارکان پارلے منٹ کے گھروں کے باہر دھرنے دینے کا پروگرام بھی ملتوی کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ کانگریس حکومت کے خلاف ملک گیر مہم چلائیں گے۔ اس مہم کا آغاز اْن پانچ ریاستوں سے ہوگا جہاں کچھ ہفتوں میں انتخابات ہونے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.