تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:18

گیس بحران سنگین،لاہورمیں صنعتوں کی گیس غیر معینہ مدت کے لئے بند

جنگ نیوز -
لاہور … ملک بھر میں گیس کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے ،سوئی ناردرن نے لاہور ریجن کی تمام صنعتوں کی گیس غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی ہے، جبکہ سی این جی اسٹیشنز کل چوتھے روز بھی بند رکھے جاسکتے ہیں۔سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوار 18 سو ملین کیوبک فٹ جبکہ طلب 27 سو ملین کیوبک فٹ ہے۔ 900ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال پورا کرنے کیلیے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے اورتمام فیکٹری مالکان کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریشر نہ ہونے کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو چوتھے روز بھی گیس بند رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جو فیکٹری مالکان لوڈشیڈنگ کی پابندی نہیں کریں گے ان پر جرمانہ ہوگا اورکنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.