تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

وزیراعظم گیلانی کا محتاط انداز، تقریر لکھ کر لایا ہوں تاکہ غلطی نہ ہو

جنگ نیوز -


اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وضاحتوں سے بچنے کے لیے محتاط ہو گئے ، ایک تقریب میں صحافیوں سے کہا کہ وہ تقریر لکھ کر لائے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو اور میڈیا کی ہیڈ لائن نہ بن سکے۔ وزیراعظم کاکہناہے کہ وہ پروفیشنل اور عادی مجرم ہیں، پہلے بھی ملازمتیں دینے پر جیل کاٹی اور اب پھر سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ جن ملازمین نے ایک سال بعد مستقل ہونا ہے، انہیں بھی وہ آج ہی مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہیں کیوں کہ جمہوریت میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ وزیراعظم تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے کیوں کہ گذشتہ کئی روز سے ان کے میڈیا پردیئے گئے بیانات کے بعد وزیراعظم کو خود یا ان کے آفس کو وضاحتیں کرنا پڑی تھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.