28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
کرزئی کاصدرزرداری سے ٹیلی فون پررابطہ
اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری سے افغان صدرحامد کرزئی نے ٹیلی فون پررابطہ کیا اوران سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
ترجمان ایوان صدرکے مطابق حامد کرزئی نے صدرزرداری سے افغان عوام اورحکومت کی جانب سے نیک خواہشات کااظہارکیا جس پرصدرمملکت نے افغان صدرکاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پردونوں ہم منصبوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔