28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
اداکارہ سپنا کیس: دوست محمد کھوسہ کیخلاف کارروائی کی استدعا
جنگ نیوز -
لاہور … اداکارہ سپنا کے والد مثل خان نے ایڈیشنل سیشن کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی ہے جس میں جھوٹی درخواستیں دینے پر دوست محمد کھوسہ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ اداکارہ سپنا کے والد مثل خان نے اپنی درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ اس نے سپنا خان کا والد ہونے کے تمام ثبوت عدالتوں اور ایس ایچ کو فراہم کر دیئے ہیں لہٰذا جھوٹی درخواستیں دینے پر سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مثل خان نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او ریس کورس دوست محمد کھوسہ کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی فراہم نہیں کر رہا اور اس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرسیل کر دی گئی ہے،عدالت نے ایس ایچ او ریس کورس سے کل تک جواب طلب کرلیا ۔