تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے مشینیں جنوری میں پاکستان پہنچیں گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد … نیلم جہلم پراجیکٹ کے لئے 2 ٹنل بورنگ مشینیں جنوری میں پاکستان پہنچ جائیں گی، مشینوں کی پاکستان روانگی سے قبل چین کے شہر گوانگ زو میں اس کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی، واپڈا کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹنل بورنگ مشینیں جرمن ساختہ ہیں جن کی مدد سے پراجیکٹ کی تعمیر مقررہ مدت سے 2 سال قبل مکمل ہو جائے گی جبکہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، ڈائریکٹر واپڈا رانا عابد کے مطابق یہ مشینیں جرمنی میں تیار ہونے کے بعد چین میں اسمبل کی گئیں، قومی اہمیت کے حامل اس نیلم جہلم منصوبے پر 28 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس کی تکمیل 2016 میں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.