28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
پشاور: ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور … ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا کالونی کے قیام کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں قبائلی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر صدر اور وزیر اعظم سے قبائلی صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کے قیام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے قبائلی صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کے قیام کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔