تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

لاہور پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور … سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر قانون اور اخلاقیات کے منافی سرگرمیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس افسران کے ایک اجلاس سے خطاب میں سی سی پی او نے بتایا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پولیس کے 10 ہزار سے زائد افسر اور جوان ڈیوٹی انجام دیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں نیو ائیر کی تقریبات کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کریں، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کسی قسم کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.