28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
پشاور میں آئی بی افسر کا قتل:اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں قتل ہونے والے انٹیلی جنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج الدین کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ انٹیلی جنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج الدین کو گذشتہ روز دورہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ قتل کی ایف آئی آر تھانہ آغا میر جانی میں مقتول کی اہلیہ خیال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ا بھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔