تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

سندھ : سرکاری ملازمین کے تقرر وتبادلوں پرپابندی عائد

جنگ نیوز -


کراچی …حکومت سندھ نے گریڈ ایک سے 22 تک کے افسران و ملازمین کے تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ سروسز نے تبادلوں پر فوری طور پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز نے تمام صوبائی محکموں اور ذیلی اداروں کو گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے تبادلے وتقرری پرپابندی کے احکامات بھیج دئیے گئے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.