28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23
سابق رکن اسمبلی انعام اللہ خان نیازی مسلم لیگ ن سے مستعفی
جنگ نیوز -
لاہور … میانوالی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق رکن انعام اللہ خان نیازی نے شریف برادران کو خدا حافظ کہتے ہوئے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چند روز میں مسلم لیگ ن میں بھونچال آ ئے گا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام اللہ خان نیازی نے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف کو جوائن نہیں کیا، وہ مسلم لیگی رہیں گے، مستقبل کا فیصلہ حلقے کے عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ احسن اقبال اور تہمینہ دولتانہ کوبھی ذلیل کیا گیا، مگر وہ جاوید ہاشمی کی طرح شرافت نہیں دکھائیں گے اور سڑکوں پر جواب دیں گے۔ انعام اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں مشرف کے بوٹ پالش کرنے والوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان ان کا کزن بائی چانس ہے، مگرمسلم لیگ ن بائی چوائس پارٹی تھی، جعلی مونچھوں والے رانا ثناء اللہ بتائیں وہ کس میرٹ کے تحت صوبائی معاملات چلا رہے ہیں،ورنہ وہ بتائیں گے۔