تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

صدر کی تقریر سے اس منصب کا تقدس پامال ہوا، رانا ثناء اللہ

جنگ نیوز -


لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے مگر ان کی تقریر سے اس منصب کا تقدس پامال ہوا، چیف جسٹس کو بھی قابل اعتراض انداز میں مخاطب کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صدر کی تقریر میں وفاق کی علامت والی بات نظر نہیں آتی، انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کا جس طرح ذکر کیا ایسے سیاستدانوں کو مخاطب کیا جاتا ہے عدالتی سربراہوں کو نہیں، وزیر قانون پنجاب کاکہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ ن پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات توچاہتی ہے لیکن کسی کوپسندیدہ قرار دینا جائز نہیں سمجھتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.