تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:34

انتخابی فہرستوں میں اندراج کی تصدیق: نادراکا ایس ایم ایس سروس شروع کرنیکااعلان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…انتخابی فہرستوں میں اندراج کی تصدیق کیلئے نادرانے ایس ایم ایس سروس شروع کرنیکااعلان کیاہے۔جس کے ذریعے ووٹرکومیسج کے ذریعے انتخابی حلقہ اورانتخابی فہرست میں سیریل نمبر سے آگاہ کیاجائیگا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی، نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس تیار کی ہے تاکہ شہری آسانی سے انتخابی فہرستوں میں اپنے اندراج اورکوائف جان سکیں۔ نادرا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ٹیلی کام کمپنیوں نے اس سروس کومتعارف کرانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔اپنے ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ یہ سروس ابتدائی طور پرغیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور اجراء کے بعد شروع کی جائے گی۔ ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر مخصوص کوڈ پر بھیج کر مختصر اردو میں پیغام وصول کرے گا۔ پیغام میں انتخابی حلقہ اور انتخابی فہرست میں سیریل نمبر سے ووٹر کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس سروس کے بعد ووٹر پاکستان بھر میں کسی بھی جگہ سے باآسانی انتخابی فہرستوں میں اپنے اندراج کے بارے میں جان سکیں گے۔دریں اثنائابتدائی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے بعد اندراج ، تصدیق یا درستگی کے لیے نادرا، الیکشن کمیشن اور ٹیلے کام کمپنیز کے درمیان ایس ایم ایس سروس کا معاہدہ طے پا گیا۔ نادرا کے ڈپٹی چئیرمین طارق ملک نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل تیز کردیاگیا ہے ، الیکشن کمیشن ملک بھر میں 60ہزار مقامات پر ابتدائی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گاجس کے بعد شہری شناختی کارڈنمبر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کا اندراج ، تصدیق یا درستگی کراسکیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.