تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:34

میمو کیس: حسین حقانی کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں، عاصمہ جہانگیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد … میمو گیٹ اسکینڈل کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ میمو کے معاملے میں حسین حقانی کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ وہ عدالتی حکم کے بغیر کہیں آ یا جا نہیں سکتے اوران کی پوزیشن بھی خراب ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی جج کے ذہن میں یہ بات آجائے کہ ملک کی سیکیورٹی عدالتوں کا کام ہے تو بنیادی حقوق کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا اور یہ جانبداری ہوگی کیونکہ آئین میں ایسا نہیں ہے۔ میمو کا معاملہ سیاسی رنگ اختیار کرچکا ہے ،ایسا ہو تو عدالتوں کو دیکھ کر چلنا ہوتا ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ کسی حکومتی اقدام کی وجہ سے یا کوئی اقدام نہ کرنے سے کسی کی زندگی کو خطرہ ہونے کی صورت میں عدالتیں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے کسی اقدام کا حکم دے سکتی ہیں۔ سپریم کورٹ کی اس jurisdiction جو 184-3 ہے وہ عام لوگوں کے لئے ہے عام ڈپریس لوگوں کے لئے ہے جن کو exploit کیا جاتا ہے جن کے حقوق متاثر ہوتے ہیں نہ کہ یہ ان لوگوں کے لئے جو کہ اس کو سیاسی اکھاڑا بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.