28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:34
نیب:رائل پام گالف کلب کو اراضی لیز کرنے کی تحقیقات کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد … نیب نے لاہورمیں رائل پام گالف کلب کو غیر قانونی طور پر اراضی لیز کرنے کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اراضی کا جان بوجھ کر غلط استعمال کرتے ہوئے رائل پام گالف کلب کے مفاد میں معاہدہ کیا گیا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اس معاہدے سے قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا پولیس کے لئے مہنگے داموں اسلحہ خریدنے کے کیس میں سابق آئی جی ملک نوید، سابق ایڈیشنل آئی جی عبدالمجید خان مروت اور سابق اے آئی جی (ٹیلی) صادق کمال خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ سوات میں قواعد کے خلاف 7 ارکان صوبائی اسمبلی کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ نیب خیبرپختونخوا کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔