29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:18
میانمارمیں دھماکے ، 17 افراد ہلاک ، 80 زخمی
جنگ نیوز -
میانمارمیں دھماکے ، 17 افراد ہلاک ، 80 زخمی
ینگون… میانمار کے دارالحکومت ینگون میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون میں ایک ویئر ہاوٴس میں رات گئے ایک زور دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ نے جلد ہی ارد گرد کے گھروں اور عمارات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔ دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 50 لاشیں دیکھی ہیں۔