تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:18

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

جنگ نیوز -
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ اسکردو اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 08 رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند اور کورے کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ، راولپنڈی میں 02 ، لاہور میں صفر،کراچی میں 10، پشاور میں صفر ، کوئٹہ میں منفی 06 ، اسکردو میں منفی 08 ،قلات میں منفی 08،اور زیارت میں منفی 04،مری میں منفی 02 اورگلگت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.