29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:18
کراچی:کورنگی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا
جنگ نیوز -
کراچی:کورنگی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے قریب میں واقعے پتھارے، کیبن اور مکان جل گیا۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گورنگی نمبر پانچ کے قریب 17-kکے بس اڈے میں رات گئے اچانگ گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث قریب میں واقع مکان ، پتھاروں اور کیبن میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے مکان کو جزوی نقصان جبکہ پتھاریاور کیبن جل گئے۔ فائربریگیڈ کے عملے نے تھوڑی دیر جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے اور گیس سلنڈر پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔