29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:23
نیویارک:تلخ یادوں کو خیر باد کہنے کیلئے پانچواں سالانہ یوم نجات منایا گیا
جنگ نیوز -
نیویارک ... امریکا کے شہر نیویارک میں 2011کی تلخ یادوں کو خیر باد کہنے کے لیے پانچواں سالانہ یوم نجات منایا گیاگزرے ہوئے سال کی تلخیاں کہیں آنے والے سال کی خوشیوں کو ماند نہ کردیں اس لیے بہتر یہی ہوتا ہے کہ پچھلے سال کی پریشانیوں اور اور تفکرات کو گزرے برس کے کلینڈر کی طرح کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا جائے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوئر میں ہر سال ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں ،جہاں وہ گزرے ہوئے سال کے دکھ اور تکلیفوں سے وابستہ ہر چیز کو مختلف طریقوں سے ضائع کر تے ہیں۔خط ،تصویریں اور کاغذات شریڈر مشینوں کے ذریعے پرزہ پرزہ کر دیے جاتے ہیں تو دکھ دینے والی نشانیوں کو آہنی ہتھوڑے سے ریزہ ریزہ کر دیا جاتا ہے۔یہاں آنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اسے ان چیزوں سے چھٹکارا پاکر بہت خوشی ہوئی اور اب وہ نئے سال کی خوشیوں سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکے گی۔