تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:23

لاہور:ن لیگ کے ایم پی اے عامر حیات خان روکھڑی انتقال کر گئے

جنگ نیوز -


لاہور ... مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عامر حیات خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر میانوالی میں ادا کی جائے گی،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عامر حیات خان روکھڑی کو رات گئے دل میں تکلیف ہونے پر فوری طور پر ایک نجی اسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔عامر حیات خان روکھڑی نے 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیت کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ سن 85سے88 تک رکن قومی اسمبلی رہے اور 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے۔عمر حیات خان روکھڑی کی نماز جنازہ میانوالی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ،2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.