تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:23

بھارت کیساتھ ایٹمی تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں،جاپانی وزیراعظم

جنگ نیوز -


نئی دہلی ... جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نوڈا نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ایٹمی اور اقتصادی تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ،نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نوڈا نے کہا کہ جاپان بھارت کے ایٹمی توانائی کے پروگرام میں توسیع کے منصوبے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی کے حادثے سے حاصل ہونے والے سبق سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا چاہتا ہے تاکہ نیوکلیئر سیفٹی کی صورت حال بہتر بنائی جا سکے۔ یوشیکو نوڈا نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایٹمی تعاون جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے ہوگا۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرے گا۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پربھی زور دیا۔انھوں نے بتایا کہ جاپان آئندہ پانچ سال کے دوران دہلی ممبئی انفرا اسٹرکچر کوریڈور کے لیے ساڑھے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.