تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:23

لاہور اور ملتان ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے،سرگودھا ڈویژن میں بند

جنگ نیوز -


لاہور ... لاہور اور ملتان ریجنز میں تمام سی این جی اسٹیشنز تین روزہ بندش کے بعد آج صبح 6 بجے دوبارہ کھل گئے جبکہ سندھ میں چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح نو بجے سی این جی کی فراہمی شرع کردی جائیگی،سرگودھا ڈویژن میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لیے بند کردیے گئے۔ لاہور ریجن میں پیر کی صبح 6 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشن بند ہو گئے تھے اور تین دن کی بندش کے بعد آج جمعرات کی صبح 6 بجے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ملتان ریجن میں بھی تین دن کے بعد سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے کھول دیے گئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح نو بجے سے کھل رہے ہیں۔سی این جی اسٹیشن کھلنے سے پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گیس بھروانے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجودہیں۔سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب ،میانوالی اور سرگودھا میں تما م سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے سے اتوار کی صبح چھ بجے تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں صنعتوں اور دیگر شعبوں کے لیے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کررکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.