تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:56

ملبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 122 رنز سے ہرادیا

جنگ نیوز -


ملبورن…آسٹریلیا نے بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت کو 122 رنز سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز 179 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی،لیکن اس کی پوری ٹیم 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مائیک ہسی نے 89 رنز بنائے، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 292 رنز ہدف ملا۔بھارت کو دوسری اننگز میں ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور81 کے مجموعی اسکور پر اس کے 6 ٹاپ آرڈر بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔بھارت کی جانب سے ٹنڈولکر اور ایشوین کے سوا کوئی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 32 اور30 رنز بنائے۔پیٹنسن نے 4 ، سڈل نے 3 جبکہ ہلفنہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔پیٹنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.