29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹوں کی بندش کے بعد کھل گئے
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح نو بجے سے کھل گئے۔گزشتہ روز کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صبح 9 بجے سے جمعرات کی صبح نو بجے تک 24گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے تھے۔ آج صبح بندش ختم ہونے سے قبل سی این جی اسٹیشنز پر گیس بھروانے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجودتھیں۔ حکومت نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں صنعتوں اور دیگر شعبوں کے لیے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔