29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
پنجاب:دھند کے باعث ٹریف حادثات،6 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
شیخوپورہ … شیخوپورہ موٹروے پر فاروق آباد کے قریب اوررائیونڈ میں دھند کیباعث حادثات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹروے ذرائع کے مطابق رات گئے موٹروے فاروق آباد کے قریب پر شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور آنے والی چار گاڑیاں ،چار مسافر بسیں اور ایک ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک عورت ثمینہ سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔رائیونڈ کے قریب مسافر ویگن اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوئے جبکہ دھند کے باعث ایک موٹرسائیکل فٹ پاٹھ سے ٹکرانے کے بعد روہی نالے میں گرگئی،موٹرسائیکل سوارموقع پر دم توڑگیا۔