29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
گوجرانوالہ، دو گروہوں میں فائرنگ، 10افراد ہلاک
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ… گوجرانوالہ کے علاقے پپلی والا میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ اور آگ لگانے کے واقعات میں10افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جٹ برادری میں اراضی کا دیرینہ تنازع چلا آرہا تھا جس پر آج صبح فائرنگ ہوئی جس سے دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں ایک گروپ نے مخالف گروپ کے 3 گھروں کو آگ لگادی جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت8مزید افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تنازع جاوید گروپ اور سیف اللہ گروپ کے درمیان عرصے سے جاری ہے ۔ پولیس نے موقع سے بعض ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔