تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19

بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، پارہ چنار میں منفی9تک گر گیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت، بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس اور قلات میں منفی 6 ڈگری اسکردو اور کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.