29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:45
ملتان، پیسوں کے لالچ میں باغ کا ٹھیکیدار زندہ جلا دیا گیا
جنگ نیوز -
ملتان… ملتان کے نواحی علاقے میں ایک شخص کو مبینہ طور پر زندہ جلادیاگیا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر 4افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ نواحی علاقے قادر پوراں کے رہائشی ظہور پٹھان نے مالٹے کا باغ ٹھیکے پرلے رکھا تھا۔باغ میں ظہورپٹھان ایک جھونپڑی میں رہائش پزیرتھا،لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھی غلام شبیر اورطاہر بلوچ اس کے ساتھ موجود تھے۔اور انہوں نے رقم کی لالچ میں ظہور کی جھونپڑی میں آگ لگادی جس سے جھلس کر ظہور جاں بحق ہوگیا۔غلام شبیر کا کہنا ہے کہ وہ باغ کی دوسری جانب موجود تھا۔اس نے ایک فائر کی آواز سنی۔اور خوف کی وجہ سے جھونپڑی کے قریب نہیں گیا۔پولیس نے ملزم غلام شبیر ،طاہر بلوچ اس کے والد ظفر بلوچ اور بھائی جانب بلوچ کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔