تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:57

پلاسٹک کی ناکارہ بوتلوں کی ری سائیکل سے تعمیرخوبصورت گھر

جنگ نیوز -


ابوجا(نائیجیریا )…این جی ٹی…نائیجیریا میں پلاسٹک کی ناکارہ بوتلوں کوری سائیکل کرکے خوبصورت گھرڈیزائن کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مٹی،گارے اور لکڑی کے گھر تو بہت بنا ئے جا تے ہیں لیکن آج کل نائیجیریامیں ایسے گھر سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں مکمل طور پر ناکا رہ اور استعما ل شدہ بو تلو ں کی مدد سے تیا ر کیا گیا ہے۔نائیجریا میں ناکارہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے اپنی نوعیت کے اس منفرد پراجیکٹ کاآغازایک گاؤں میں25گھروں کی تعمیر سے شروع کیا گیا۔7ہزار800ری سائیکل شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تعمیر کیے گئے گھروں کو کھڑا رکھنے کے لیے مٹی اور گارے کا استعمال کیا گیاہے جن میں ایک بیڈروم،لوِنگ روم،باتھ روم،ٹوائلٹ اور کچن شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.