تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:57

دوست محمد کھوسہ کااپنی بیوی سپنا کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

جنگ نیوز -


لاہور… سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کی پراسرار طور پر غائب اہلیہ اداکارہ سپنا خان کی بازیابی کے معاملہ میں ایک نیا موڑ آگیا جب سپنا خان کے شوہر سابق دوست محمد کھوسہ اپنی بیوی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ گزشتہ چند ماہ سے لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت میں سپنا خان کی بازیابی کے لئے متعدد درخواستوں کی سماعت جاری ہے سپنا خان کے والد اور بھائی نے دوست محمد کھوسہ پر الزام عائد کیا کہ دوست محمد کھوسہ نے سپنا خان کو اغوا کرکے ممکنہ طور پر قتل کردیا ہے لاہور کی ماتحت عدالت نے دوست محمد کھوسہ کے خلاف سپنا خان کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے کئی ماہ کی مقدمہ بازی کے بعد اب دوست محمد کھوسہ بھی اپنی بیوی کو ڈھونڈنے نکل پڑے اور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ ان کی بیوی کو بازیاب کروایا جائے سپنا خان کے والد کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ دوست محمد کھوسہ نے عدالت سے حقائق چھپائے ہے جبکہ سپنا خان کی بازیابی کا معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے درخواست پر کارروائی کل صبح تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.