تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:19

گوجرانوالہ ، دو گروپوں میں تصادم،13افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ اور تین گھروں کو آگ لگادینے سے خواتین اوربچوں سمیت 13افرادہلاک ہوگئے۔ آر پی او گوجرانوالہ احمد مبارک کے مطابق آج صبح پرانی دشمنی کے نتیجے میں جاوید نامی گروپ نے سیف اللہ گروپ کے گھرفائرنگ کردی جس سے دو افرادہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مخالفین نے تین گھروں کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گھر میں آگ لگنے کے بعد دھویں اور دم گھٹنے سے ہوئی۔ سی پی او طفیل احسان نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اورواقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتارکرلیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.