تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:19

فیصل آباد میں گیس کی بندش کیخلاف احتجاج، موٹروے انٹرچینج بند

جنگ نیوز -


فیصل آباد … فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے موٹر وے انٹر چینج کو ٹریفک لے لئے بند کردیا۔ فیصل آباد میں جاری گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کے خلاف صنعت کار اور مزدور طبقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے انٹر چینج قومی شاہراہ کوٹرک کھڑے کرکے اور ٹائر جلاکر ٹریفک کے لئے بند کردیا۔۔مظاہرین نے انڈسٹریز کا علامتی بھی نکالا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء کہنا تھا کہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں تالے لگ گئے ہیں لوگ بے روز گار ہورہے ہیں لیکن حکومتی مشنیری کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جائے، نہیں تو یہ احتجاج جاری رہیگا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.