تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:45

نیپال : ہا تھیوں کا مقابلہ حسُن، کیٹ واک، فٹ بال اور ریس کا انعقاد

جنگ نیوز -
کھٹمنڈو…این جی ٹی…نیپال میں ہا تھیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا ۔اس حسن کے مقابلے میں زیوارت سے لدھے اور دیوہیکل جسم پر رنگ برنگی چاک سے نقش و نگار بنائے ہاتھیوں نے شرکت کی اور کسی نازک نخریلی ماڈل کی طرح جج کے سامنے کیٹ واک کر کے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔ نیپال میں جاری تین روزہ اس فیسٹیول کے دوران ہا تھیوں نے فٹ بال اور دوڑکے مقابلوں میں بھی حصہ لے کر لو گوں کو محظوظ کیا۔ ہاتھیوں کی دلکشی اور دیگر صلا حیتوں کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیا حوں کی بھی کثیر تعداد اس فیسٹیول میں مو جود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.