تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:56

عظمیٰ زیادتی کیس، دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنیکا حکم

جنگ نیوز -


پشاور… چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے عظمی ایوب زیادتی کیس میں ملزموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے یہ حکم کرک کی عظمیٰ ایوب سے زیادتی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے ڈی آئی جی نے جو انکوائری رپورٹ پشاور ہائی کورٹ کو دی ہے کیوں نہ اسے توہین عدالت کا نوٹس دیا جائے اور بغیر مراعات کے گھر بھیج دیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی سلطان حنیف کی انکوائری رپورٹ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس عظمیٰ کے بھائی کی قتل کی ویڈیو موجود ہے۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کو بھی حکم دیا کہ عظمی ایوب کے ہونے والے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے۔ سماعت کے موقع پر آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اکبر خان ہوتی اور سیکریٹری داخلہ اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عظمیٰ ایوب نے اپنا بیان رکارڈ کروایا اور عدالت کو بتایا کہ اسے متعدد ملزموں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.