29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:57
ریلوے،6ماہ بعد مال بردار گاڑیوں کی سروس شروع
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان ریلوے نے کراچی سٹی اسٹیشن سے 6 ماہ بعد مال بردار گاڑیوں کی سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔ ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ کراچی سٹی اسٹیشن سے پہلے مرحلے میں4مال بردارگاڑیوں میں دوملتان جبکہ پشاور اور راولپنڈی ایک ایک گاڑی روانہ کی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق انجن خراب ہونے کی وجہ سے کارگو آپریشن بری طرح متاثرہوا ہے تاہم آئندہ کچھ دنوں میں مزید 6 مال بردارگاڑیوں کے انجن کی مرمت کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ مال برادر گاڑیوں سے ریلوے کو سالانہ 6 ارب روپے کا منافع ہوتا تھا۔