29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
پنٹاگون کی تحقیقاتی رپورٹ کا متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ختم ہونے والے سال میں دیگر دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی لیکن امریکا سے روابط میں اتار چڑھاوٴ آئے، ترجمان نے بتایاہے کہ نیٹوحملے پر پنٹاگون کی تحقیقاتی رپورٹ ملی ہے جس کا متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں ترجمان دفترخارجہ نے رواں برس کی آخری ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں بتایاکہ ملک کی ترقی اور سکیورٹی ، خارجہ پالیسی کے دو اہم مقاصد ہیں، ہماری خارجہ پالیسی میں چین کی بہت اہمیت ہے جس پر اس پر فخر ہے،ترجمان نے کہاکہ موجودہ سال میں پاک امریکا تعلقات میں کئی اتار چڑھاوٴ آئے، ہم امریکا سے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر چاہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہافغانستان کی ترقی میں ہزاروں پاکستانی شرکت کررہے ہیں، ایران سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، ترکی سے روابطہ بردارانہ ہیں،ترجمان نے کہاکہ پاکستان ، مسلم ممالک سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،روس سے تعلقات میں بہتری آئی، افریقی ممالک سے روابط گہرے کئے جائیں گے اسکے ساتھ عالمی امن و ترقی میں اقوام متحدہ سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔