تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:18

پارلیمنٹ کی ناکامی یا صدر کے مواخذے کی بات نہیں کی

اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی ناکامی یا صدر کے مواخذے کی بات نہیں کی، پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ اگرتین نومبرکے اقدام کی توسیع کردیتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے۔



سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ صدر مملکت ریاست کے صدر کی حیثیت سے محترم ہیں، سپریم کورٹ میں درخواست گزار کسی کے خلاف نہیں آئے بلکہ میمو کے معاملے کی تحقیقات کی استدعا کی ہے۔



حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میمو سیا سی نوعیت کا معاملہ ہے عدا لت سماعت نہیں کرسکتی، حسین حقانی نے دباو میں استعفیٰ دیا۔ میمو کا وجود صرف کاغذ کے ایک ٹکرے جیسا ہے جو امریکن شہری نے لکھا اور امریکیوں کو دے دیا، کسی پاکستانی کا میمو سے کوئی تعلق نہیں۔



چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میمو کے وجود سے صدر، وزیر اعظم اور عسکری سربراہوں نے بھی انکار نہیں کیا، وہ بھی تحقیقات چاہتے ہیں، درخواست گذاروں نے آپ کے موکل کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بلکہ تحقیقات کی استدعا کی ہے، عدالت کبھی ناموں کو اہمیت نہیں دیتی، ہر فرد کے حق کا تحفظ عدلیہ کی زمے داری ہے، میمو کے حوالے سے بہت سی چیزیں تسلیم کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.