29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
یقین دہانی کے بعد فیصل آباد موٹروے انٹرچینج کھول دیا گیا
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد پیپلزپارٹی کے ممبرقومی اسمبلی رانا فاروق سعید کی یقین دہانی کے بعد صنعت کاروں اور مزدوروں نے گیس بندش کیخلاف بند کئے گئے موٹر وے انٹر چینج کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے چیئرمین اورممبر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گیس لو ڈشیڈنگ کا نو ٹس لے لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے موٹر وے انٹر چینج کے ذریعے اسلام آباد جاتے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں اور صدر زرداری سے ملاقات میں فیصل آباد کے مسئلے پربات کریں گے۔یقین دہانی کے بعد صبح سے جاری مظاہرے کے باعث بند موٹر وے انٹر چینج کو ٹریفک کے لئے کھو ل دیا گیا۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف توصیف کاکہنا تھا کہ اگرگیس کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو دوبارہ مظاہرہ کیا جائے گا۔