29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:8
پنجاب اسمبلی میں ترقیاتی فنڈز کے معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب اسمبلی میں ترقیاتی فنڈز کے معاملے میں ایوان میں ہنگامہ کھڑاہوگیا۔ وزیرقانون راناثنااللہ کی طرف سے دھونس سے فنڈز نہ دینے کے بیان پر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی،سپیکر کی آرڈرپلیز آرڈرپلیز کی منتیں بھی کام نہ آسکیں۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ایک گھنٹہ سے زائد کی تاخیرسے شروع ہواتواپوزیشن کی جانب سے ترقیاتی فنڈزکامطالبہ کیاگیا جس پر وزیرقانون راناثنااللہ نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز وزیراعلٰی کی صوابدید ہیں اپوزیشن اگردھونس سے ترقیاتی فنڈز لیناچاہتی ہے تووہ جتنازورمرضی لگالے فنڈز نہیں دیں گے۔ وزیرقانون کے بیان پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اورانہوں نے حکومت کے خلاف مسلسل نعرے بازی شروع کردی۔اسپیکرآرڈر، آرڈر کی صدائیں لگاتے رہے لیکن اپوزیشن ارکان چپ نہ ہوئے اورہنگامہ آڑائی جاری رہی۔